Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationاپنے پرانے فرنیچر کو ایک نئی چمک دیں

اپنے پرانے فرنیچر کو ایک نئی چمک دیں


فرنیچر کے بغیر گھر کا تصور نا ممکن ہے اور ہم سب کو اس کی اہمیت معلوم ہے ۔ یہ ہمیں آرام اور سکون پہنچانے کا بڑا ذریعہ ہے ۔دن بھر کی تھکن کے بعد گھر میں موجود بستر اور صوفہ سیٹ کی اہمیت اور بھی بڑ ھ جاتی ہے ۔

مہنگائی نے جہاں زندگی کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے بلکل اسی طرح فرنیچر کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ چکی ہیں ، اب فرنیچر کو بار بار بدلنا آسان نہیں رہا ہے ۔اس لئے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ استعمال شدہ فرنیچر کو بہتر کنڈیشن میں رکھا جائے ۔ اور ہماری دی ہوئی ٹپس بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں ۔

فرنیچر کی صفائی

فرنیچر اگر لکڑی کا ہو تو اس پر پڑنے والا ہلکا نشان بھی بدنما نظر آتا ہے ۔ ایسی صورت میں ان کو مٹانے کے لئے ان نشانات پر ٹنکچر آیوڈین لگا کر ملیں۔ نشانات غائب ہو جائیں گے اور فرنیچر بلکل نیا معلوم ہو گا ۔

دیمک سے نجات

فرنیچر پر دیمک بہت جلدی لگ جاتی ہے جو اسے خراب کر دیتی ہے ۔ فرنیچر کو دیمک سے محفوظ رکھنے کے لئے بند کمرے میں گندھک جلا کر اس کا دھواں دیا جائے ۔ اسکی بو سے نہ صرف فرنیچر پر دیمک نہیں لگے گی بلکہ کمرے کے اندر سے کیڑے مکوڑے بھی ختم ہو جائیں گے ۔ اور مچھر اور مکھیاں بھی کمرے سے بھاگ جائیں گی ۔

فارمیکا والے فرنیچر کو چمکانا

اگر فرنیچر فارمیکا کا ہو تو اسے تار پین کے تیل سے صاف کیا جائے فرنیچر چمک اٹھے گا اور بلکل نیا معلوم ہو گا ۔

اگرچہ خواتیں روزانہ فرنیچر کو صاف کرتی ہیں مگر پھر بھی ان پر مٹی اور دھول لگ جاتی ہے اور کسی میز پر چائے کا کپ یا جوس کا گلاس رکھ دیا جائے تو اس پر گول گول نشان پڑ جاتے ہیں ۔ جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے ۔

ایسی صورت میں ان دھبوں پر مایونیز لگا کر کسی کپڑ ے سے رگڑ لیا جائےتو دھبے دور ہو جایئں گے۔. فرنیچر میں چمک لانے کے لئے چائے کی استعمال شدہ پتی کو دھوپ میں سکھا لیں پھر اس میں چند قطرے سرسوں کا تیل ملا کر ململ کے کپڑے میں باندھ لیں اور فرنیچر کو آہستہ آہستہ رگڑیں فرنیچر چمک اٹھے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں