Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationایم ڈی کیٹ اور آی کیٹ کی مفت تیاری کروانے کا اعلان

ایم ڈی کیٹ اور آی کیٹ کی مفت تیاری کروانے کا اعلان



(عمران یونس)  انجنئیر اور ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اچھی خبر,  پنجاب کے 90 سرکاری کالجز میں پہلی دفعہ داخلہ ٹیسٹوں کیلئے مفت تیاری کروائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ابتدائی طور پر 90 کالجز کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ایک کالج میں 5 ٹرینرز  رکھے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 450 ٹرینرز کو ہائر کیا گیا ہے۔فی ٹرینر کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے اغوا ہونے والے خواجہ سراؤں کو بازیاب کرالیا
اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ملکی اور بیرون ملک قائم متعدد یونیورسٹیوں کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دینا ہوتا ہے۔ یہ متعدد انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ٹیسٹ ہوتا ہے، جو مختلف یونیورسٹیز کے زری اہتمام لیا جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں