Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationایچ ای سی نے نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی سب کیمپسز کی...

ایچ ای سی نے نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی سب کیمپسز کی نشاندہی کر دی



(عمران یونس) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی سب کیمپسز کی نشاندہی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے20 یونیورسٹیوں اور اداروں کے سب کیمپس غیر قانونی قرار دے دئیے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ غیر قانونی سب کیمپسز سے جاری ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔

ایچ ای سی  نے 109 یونیورسٹیوں اور اداروں میں سے صرف 20 کے 42 سب کیمپسز کو قانونی قرار دے دیتے ہوئے  طلباء اور اساتذہ کو خبردار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا ایڈیشنل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کومیرٹ پررکھنےکافیصلہ

ایچ ای سی کا کہناہے کہ طلباء غیرقانونی سب کیمپسز میں داخلوں سےخبردار رہیں،طلباءاپنے پیسوں اور وقت کاا ضیاع نہ کریں، ایچ ای سی غیرقانونی سب کیمپسز سے جاری ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں