Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationایک اور بچہ پولیو سے متاثر، مجموعی تعداد 56 ہوگئی

ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، مجموعی تعداد 56 ہوگئی


علامتی فوٹو

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا، وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں 27 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ ڈی آئی خان میں اب تک پولیو سے 7 بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ 

حکام کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی بدترین صورتحال کے باعث پولیو سے کئی بچے معذور ہو چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 26 ، خیبر پختونخوا میں 15، سندھ میں 13 اور پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں