بالوں میں خشکی ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بیشتر افراد کو ہوتا ہے۔ بالوں میں خشکی کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کسی قسم کا الرجی ری ایکشن، عمر، موسم، تناؤ، مخصوص امراض اور دیگر۔
بالوں کی ناقص صفائی خشکی بڑھانے والا عنصر تو نہیں مگر بالوں کو اکثر صاف نہ کرنے سے خشکی زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے۔ ویسے تو اس مسئلے کے حل کے لیے شیمپو کا استعمال عام ہوتا ہے مگر گھر میں موجود چند عام چیزوں سے بھی اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ایسے چند گھریلو ٹوٹکے آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ناریل کا تیل
3 سے 5 چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر پر مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا جیل کی معمولی مقدار سر پر لگانے کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔
سیب کا سرکہ
ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے میں اتنی ہی مقدار میں پانی ملائیں۔ اس مکسچر کو سر پر انڈیل لیں اور پھر کم از کم 15 منٹ تک انتظار کریں اور پھر بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔
اسپرین
اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر شیمپو میں مکس کریں اور بالوں پر شیمپو لگا کر 2 منٹ تک انتظار کریں اور پھر دھولیں۔
بیکنگ سوڈا
بال گیلے کریں اور پھر بیکنگ سوڈا کی کچھ مقدار کو سر پر لگانے کے بعد کچھ منٹ تک انتظار کریں اور پھر سر دھولیں۔
لیموں کا عرق
2 چائے کے چمچ لیموں کے عرق سے سر پر مالش کریں اور پھر چند منٹ تک انتظار کرنے کے بعد سر دھولیں۔ سر دھونےکے بعد ایک چائے کے چمچ لیموں کے عرق کو ایک کپ پانی میں ملا کر سر پر ڈالیں۔
زیتون کا تیل
رات کو سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں سے سر پر مالش کریں اور پھر سر پر ٹوپی پہن کر سوجائیں، صبح اٹھ کر شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔