Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationبلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف

بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز اور 429کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں