Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationبلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس رپورٹ

بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس رپورٹ



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع لورا لائی کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خاران، کوئٹہ اور لورا لائی کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

لیباریٹری کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کو 8 اکتوبر 2024 سے فالج شروع ہوا تھا۔ رواں سال بلوچستان سے 21، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 6 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں