عمر کے درمیانی حصے میں ہونے والا بلڈ پریشر کا مرض ایک خاموش قاتل ہے. ہائی بلڈ پریشر انسان کو ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض سے بھی دوچار کرتا ہے. اگر شروعات میں ہی اس بیماری کو سنجیدگی سے لے لیا جائے تو کئی دوسری مصیبتوں سے بچا جاسکتا ہے.
ایٹنگ ویل نامی ویب سائٹ میں شائع تحقیق کے مطابق بہت سی قدرتی جڑی بوٹیاں بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جن میں اٹالین کھانوں میں استعمال ہونے والا اوریگانو سرفہرست ہے.
اوریگانو میں طاقتور نباتاتی مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو انسان کے جسم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانے کے علاوہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتے ہیں.
ماہر غذائیت میلیسا آزارو کا کہنا ہے کہ تازہ جڑی بوٹیاں خاص طور پر اوریگانو اینٹی آکسیڈنٹس کے سب سے طاقتور ذریعہ ہے. لہٰذا کھانے میں اوریگانو کو شامل کرنے سے جسم کے لیے ضروری اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار میں مدد مل سکتی ہے۔ اس جڑی بوٹی کو بلڈ پریشر کے علاوہ الرجی اور سانس کے مرض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے.