Monday, December 30, 2024
ہومHealth and Educationبچوں کی آنکھوں پر جنک فوڈز کے اثرات , ماہرین نے والدین...

بچوں کی آنکھوں پر جنک فوڈز کے اثرات , ماہرین نے والدین کو خبردار کردیا



(ویب ڈیسک) جنک فوڈز کا کریز دن بدن بڑھتا جارہا ہے ، لیکن اگر بات کی جائے بچوں کی تو ان کا پیزا، برگر اور نوڈلز کا کریز جنون کی حد تک پہنچ گیا ہے۔ بہت سے بچے تو دوپہر کے کھانے میں بھی پیزا اور برگر کو کھانا پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کی پیزا اور برگر سے یہ اندھی محبت آگے چل کر ان کے لیے کتنی خطرناک بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ جن میں دل کی بیماریاں، ذیا بیطس اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔

17سالہ لڑکے کے اندھے اور پہرے پن کی ایک ایسی ہی ایک خبر کچھ عرصہ قبل ہالی ووڈ سے آئی تھی جس میں جنک فوڈ کھانے کے شوق نےاسے اندھا اور بہرا بنا دیا۔ اس لڑکے نے سوائے جنک فوڈز کےکچھ نہیں کھایا جو اس کے اندر غذا کی کمی کی وجہ بن گئی۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال بچوں میں نہ صرف موٹاپے کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ اس سے بچوں کی بینائی پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز اکثر بچوں کو اعصابی نشوونما اور بہتر قوت مدافعت کے لیے پیدائش کے وقت سے ہی دودھ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیونکہ غذائیت کی کمی کا شکار ہونے والے بچوں میں اکثر کمزور، کمزور پٹھے، اعصابی عدم توازن اور سنگین صورتوں میں دل کی بیماری اور موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

بچے کی پیدائش کے ابتدائی دور میں اس کی بیماری اہم نشونما کے دور سے گذرتی ہے،ایسی صورت میں اگر جنک فوڈ کو زیادہ کھایاجائے تو وہ اس کے اندر غذائیت کی کمی کے ساتھ ساتھ بینائی کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

جنک فوڈزمیں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو بڑھا سکتی ہے۔ جو بچوں کی آنکھوں کی ساخت کو متاثرکرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں آنکھوں میں دھندلا پن آسکتاہے۔ آنکھ کے اندر خون بہنا یا گلوکوما ہوسکتا ہے، جو کبھی کبھی بینائی کی کمی یا اندھے پن کی وجہ بن سکتا ہے۔

آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے وٹا منز اور معدنیات کی اہمیت بہت زیادہ ہے، اگر جسم میں ان غذائی اجزا کی کمی ہوجائے تو یہ آنکھوں کی بافتوں کو کمزور کر سکتی ہے۔ جس سے قرینہ یا خون کی نالیوں کی کمزوری جیسے مسائل پیدا ہو سکتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چربی سے لیس یہ چیزیں جیسے پیکٹ سلاد ڈریسنگ، مایونیز، کیچپ، باربی کیو ساس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، یہ تمام چیزیں چینی، چکنائی اور اضافی اشیاسے پر ہوتی ہیں۔

بچوں کو وٹامن سے بھر پور پھل اور سبزیاں کھلائیں، جو آنکھوں کی اچھی صحت میں بھی مدگار ثابت ہو سکتےہیں۔ جس میں کھٹے اور رسیلے پھل جیسے نارنگی،اور انگور، کیوی، کچی گاجر، سبز پتوں والی سبزیاں بچوں کی خوراک میں ضرور شامل کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں