اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کوبتایاگیاہے کہ بھنگ کو ٹیکسٹائل اور ادویات سازی میں استعمال کیاجائے گا۔کمیٹی نے بھنگ کنٹرول بل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کردی جبکہ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں ہر بندہ ہی چرس پی رہا ہے‘ کیا چرس صحت کیلئے نقصان دہ ہے‘ حکام سائنس و ٹیکنالوجی نے جواب دیا کہ دیکھنا پڑے گا اس میں نشے کی مقدار کتنی ہے‘چرس تو کچھ حد تک انٹرٹینمنٹ میں آجاتی ہے‘بھنگ کے کئی فوائد ہیں اس سے کاٹن بنایا جاسکے گا۔
“جنگ ” کے مطابق سینیٹ کمیٹی نے “کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل، 2024” پر غور کیا۔ بتایا گیا کہ اس بل کا مقصد بھنگ کی کاشت اور مینوفیکچرنگ کو ریگولیٹ کرکے صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے اور بھنگ کی صنعت کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے آمدنی حاصل کرنا ہے۔