Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationبینائی سے محروم افراد کےلئے فنڈز جمع کرنےوالا سڈنی کا باشندہ لاہور...

بینائی سے محروم افراد کےلئے فنڈز جمع کرنےوالا سڈنی کا باشندہ لاہور پہنچ گیا



(24نیوز)بینائی سے محروم افراد کےلئے فنڈز جمع کرنےوالا سڈنی کا باشندہ لاہور پہنچ گیا جہاں کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز میوہسپتال کا دورہ کیا۔

الیگزینڈر زان کیمبل نامی آسٹریلوی شخص فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے دنیا بھر میں 40,000 کلومیٹر پیدل سفر کر رہا ہے،فروری 2023ء میں سڈنی چھوڑنے کے بعد سے زین نے 12,000 کلومیٹر سے زیادہ پیدل سفر کیا ہے ،اس نے بنگلہ دیش اور نیپال میں فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے پروگراموں کا دورہ بھی کیا ہے۔

 الیگزینڈر زان کیمبل  نے کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کا دورہ کیا اور خود دیکھا کہ اس کی فنڈ ریزنگ  نے پاکستان میں  بینائی کی بحالی کی کوششوں اورلوگوں کی زندگیوں کو کیسے تبدیل کیا ہے،پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز نے  الیگزینڈر زان کیمبل کو  پاکستان میں تمام پراجیکٹس کے بارے میں تفصیل سے بتایا  اور بینائی کی بحالی کے لیے فریڈ ہالوز کی مشترکہ کاوشوں کی تفصیلات فراہم کیں،انہیں کالج کے تمام شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا.

 الیگزینڈر زان کیمبل نے  پرنسپل کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کے کام کو سراہتے ہوئےامید ظاہر کی کہ اس پارٹنرشپ اور جذبہ کے ساتھ  قابل علاج آنکھوں کی بیماریوں پر قابو پا سکیں گے،الیگزینڈر زان کیمبل  نے  انتہائی شاندار میٹنگ کا اہتمام کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین،پروفیسر آیمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان،فاروق اعوان، ڈاکٹر جاوید اقبال،سٹاف آفیسر حماد حسن فرید، پروگرام آفیسر شازیہ شبیر اور باقی  ٹیم کا شکریہ ادا کیا.

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

واضح رہے کہ 2023ء میں فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن نے کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز کے تعاون سے پاکستان میں 17,000 سے زیادہ بینائی بحال کرنے والے موتیا کے آپریشن کیے، 213,000 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی، 11,000 سے زیادہ نظر کی عینکیں تقسیم کیں ،2,000 سے زیادہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور اساتذہ کو تربیت دی۔

 گزشتہ سال پاکستان میں 200,000 سے زائد بالغوں اور بچوں کے لیے کمیونٹی ہیلتھ اور اسکول ایجوکیشن پروگرامز کا انعقاد بھی کیاگیا۔

کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے ساتھ 1998 سے پاکستان میں مل کر کام کر رہا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں