Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationتعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار



(ارشاد قریشی)  راولپنڈی  کےتعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون کو ملزم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے میں کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔ گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔  گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں