Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationتعلیمی اداروں میں 5جنوری تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

تعلیمی اداروں میں 5جنوری تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان



(24نیوز)پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق شہر کے نجی اسکولز اور کالجز 21 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے، جنوری کی 6 تاریخ سے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا،اس سے قبل پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نکی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گےجبکہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔

اس کے علاوہ محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک سکول بند رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سولہ دسمبر سے لیکر اٹھائیس فروری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کو یکم جنوری سے دس جنوری تک بند رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کا پاکستان پر زیرو اثر ہوگا: ملیحہ لودھی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں