Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationجراثیم کش ادویات کے مہلک اثرات

جراثیم کش ادویات کے مہلک اثرات


اینٹی مائکروبیل رسسٹنس یا جراثیم کش مزاحمت زیادہ تر جراثیم کش ادویات کے غلط استعمال اور کثرت استعمال سے پیدا ہوتا ہے جس میں بیماریاں زیادہ خطرناک اور مہلک ہو جاتی ہیں

user

اینٹی مائکروبیل ریزسسٹنس (اے ایم آر) ایک صدی پر محیط طبی ترقی کے لیے خطرہ ہے، جو ممکنہ طور پر عام انفیکشن کو مہلک بنا دیتا ہے کیونکہ جرثومے مزاحم (مائکروبس رسسٹنٹ) ہو جاتے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک 26 ستمبر 2024 کو جمع ہوئے تاکہ جراثیم کش مزاحمت (اینٹی مائکروبیل رسسٹنس)سے نمٹنے کے لیے عالمی، علاقائی اور قومی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ ساتھ ہی اس ضمن میں خلا کی نشاندہی کی جا سکے اور پائیدار حل میں سرمایہ کاری کی جا سکے تاکہ مساوات پر مبنی ایک صحت مند دنیا کی تعمیر اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کی عالمی کوششوں کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ ’ایک صحت ‘کے نقطہ نظر کے ذریعے تمام سطحوں پر کثیر شعبہ جاتی پیش رفت کو مضبوط اور تیز کیا جا سکے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اینٹی مائکروبیل رسسٹنس عالمی سطح پر صحت کو درپیش سب سے اہم خطرات اور ترقی کے چیلنجز میں سے ایک ہے اور انسانی، حیوانی اور پودوں کی بیماریوں کے علاج کی صلاحیت کو بچانے کے ساتھ ساتھ خوراک کی حفاظت، غذائیت کو بڑھانے ، اقتصادی ترقی، مساوات اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان عالمی رہنماؤں نے جدید ادویات کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا عہد کیا اور ایک بڑے نئے سیاسی اعلان کی منظوری دی تاکہ اے ایم آر کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو بڑھایا جائے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او )کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ’الجزیرہ‘ میں اپنے ایک مضمون میں اظہار خیال کیا ہے کہ اے ایم آر گزشتہ ایک صدی میں ہوئی طبی ترقی کو ختم کرسکتا ہے اور ہمیں اینٹی بائیوٹک سے پہلے کے دور میں واپس لے سکتا ہے، جہاں کسی انفیکشن کا علاج اگر آج ممکن ہے تو کل بہت مشکل اور ممکنہ طور پر مہلک ہو سکتا ہے۔ اے ایم آر زیادہ تر جراثیم کش ادویات کے غلط استعمال اور کثرت استعمال سے پیدا ہوتا ہے – جیسے اینٹی بائیوٹکس – جرثوموں کو ان کے خلاف مزاحم بناتا ہے، اور بیماریاں زیادہ خطرناک اور مہلک ہوجاتی ہیں۔ یہ بڑے پیمانے پر صحت کے لیے مضمرات کا مسئلہ ہے۔ طبی سہولیات اکثر ایسی ہوتی ہیں جہاں انتہائی ضدی علاج کے خلاف مزاحمت کرنے والے انفیکشن ابھرتے اور پھیلتے ہیں۔ اے ایم آر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں صحت کے معمول کے تمام طریقہ کار کو خطرناک بنا دیتا ہے، جہاں تقریباً 11 فیصد لوگ جو سرجری کرواتے ہیں اس عمل میں متاثر ہوتے ہیں۔

علاج سے مزاحم انفیکشن کا بوجھ ایسے ممالک پر سب سے زیادہ پڑتا ہے جہاں صاف پانی تک رسائی کی کمی ہے۔ صحت کا کمزور نظام، محدود بجٹ، تشخیص اور مناسب علاج تک ناقص رسائی، علاج اور قانون کے نفاذ کی کمی سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔ ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں میں پھیلنے والے سیپسس اس کی مثال ہے کہ صورتحال کتنی سخت ہے۔ نئی اور موجودہ اینٹی مائکروبیل ادویات تک مساوی رسائی کا بحران کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بھی سب سے زیادہ شدت سے محسوس کیا جاتا ہے، جہاں دستیابی کا فقدان، غلط استعمال اور کثرت استعمال سے کہیں بڑا مسئلہ ہے – پہلے تو وہاں وسائل نہیں ہیں۔ ویکسین تک رسائی کی کمی سے ادویات کے خلاف مزاحم انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور تشخیص تک رسائی کی کمی کا مطلب ہے کہ ایسے انفیکشن کا پتہ لگانا اور صحیح علاج تجویز کرنا مشکل ہے۔

دنیا کے کچھ مشکل ترین حالات میں اے ایم آر چیلنجوں اضافہ کرتا ہے۔ غزہ سے سوڈان اور یوکرین تک، اے ایم آر جنگ کے وقت کے زخموں کا علاج مشکل بنا دیتا ہے۔ موجودہ جنگ سے پہلے بھی، یہ غزہ میں نمایاں طور پر بڑھتا ہوا پایا گیا، 2018-2019 کے مظاہروں کے بعد زخمی مریضوں میں مخصوص اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ ادویات کے خلاف مزاحم انفیکشن جو جنگی علاقوں میں شروع ہوتے ہیں وہ شاذ و نادر ہی ان کے اندر محدود رہتے ہیں، کیونکہ لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کرتے ہیں، طبی انتظام کیا جاتا ہے، اور سپاہیوں کی ہسپتالوں میں عام شہریوں کے ساتھ دیکھ بھال کی جاتی ہے، جس سے اے ایم آر پھیلتا ہے۔ یہ ایک اور وجہ ہے کہ امن بہترین دوا ہے۔

اے ایم آر سے ایک سال میں دس لاکھ سے زیادہ اموات ہوتی ہیں آنے والی دہائیوں میں ان ہلاکتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اے ایم آر سے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ منصوبے ہمارے صحت، ماحولیاتی، جانوروں اور زرعی خوراک کے نظام کو وسعت دیتے ہیں اور ترقی کی طرف لے جاتے ہیں، لیکن اب تک، ایسا صرف اعلیٰ آمدنی والے ممالک میں کیا گیا ہے۔ اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لیکن جب کہ اے ایم آر پر تشویش زیادہ پائی جاتی ہے، حل اتنی تیزی سے ڈھونڈا نہیں جا رہا، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس کی تحقیق اور ترقی میں۔ 2017 کے وسط سے، صرف 13 نئی اینٹی بائیوٹکس کی اجازت دی گئی ہے، جس میں صرف دو نئے کیمیائی طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں اختراعی سمجھا جاتا ہے۔

نیویارک میں منظور کیے گئے سیاسی اعلامیے میں انسانی صحت، جانوروں کی صحت، زراعت اور ماحولیات کے لیے وعدے اور اہداف شامل ہیں۔ وعدوں میں 2030 تک ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا سے وابستہ عالمی اموات کو 10 فیصد تک کم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ عالمی سطح پر انسانی صحت کے لیے استعمال ہونے والی کم از کم 70 فیصد اینٹی بائیوٹک ڈبلیو ایچ او کے محفوظ اینٹی بائیوٹکس رسائی گروپ سے تعلق رکھتی ہیں، جن میں اے ایم آر پیدا کرنے کی سب سے کم صلاحیت ہے۔ تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے بہت سی اموات قابل گریز ہیں، بشمول کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں جان بچانے والی اینٹی مائکروبیل ادویات تک رسائی کو یقینی بنانا۔ اقوام متحدہ کی میٹنگ مزید فنڈنگ کے لیے ایک اسپرنگ بورڈ بن جائےتو اعلان میں شامل اہداف اور وعدوں کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

غیر فعال ہونے کی بھاری قیمت ادا کرنے سے بہتر اے ایم آر میں سرمایہ کاری ہے۔ چار فریقی اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ اگر اے ایم آر سے مضبوطی سے نمٹا نہیں جاتا تو عالمی سطح پر یہ صحت کی دیکھ بھال کے اضافی اخراجات کا باعث بن سکتا ہے جو اگلی دہائی میں سالانہ 412ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ اس سے افرادی قوت کی شرکت اور پیداواری صلاحیت کو 443 ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچے گا۔ لیکن مطالعہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اے ایم آر تحقیق میں پیش رفت کو لاگو کرنا ایک ‘بہترین سودا’ ہے، جس میں ہر ایک ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے میں 7 سے 13 ڈالر متوقع ہیں۔ اے ایم آر کا کامیاب جواب سیاسی عزم، پائیدار مالیاتی نظام، احتساب کے ساتھ پیشرفت اور تمام متاثرہ افراد کو اپنی کاوشوں کے مرکز میں رکھنے پر منحصر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں