Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationحیدر آباد میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان لڑکیاں بازی لے...

حیدر آباد میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان لڑکیاں بازی لے گئیں



(24 نیوز )حیدرآباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے  نتیجے کا اعلان کردیا۔

 67 ہزار 271 طلبہ و طالبات امتحانات میں پاس ہوئے ، 3 ہزار 574 طلبہ و طالبات امتحانات میں فیل ہو گئے ،دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی کی شرح 94.57 فیصد رہی،14 ہزار 413 طلباء و طالبات اے ون گریڈ سے کامیاب ہوئے ،30 ہزار 477 طلبہ و طالبات اے گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ،دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن 1100 میں سے 997 نمبر لے کر نجی اسکول کی فاطمہ ابڑو نے حاصل کی،دوسری پوزیشن پر سیدہ رحیم فاطمہ جس نے 995 نمبر حاصل کئے ،تیسری پوزیشن پر لال زیرقان خان نے 994 نمبر حاصل کئے۔

دسویں جماعت سائنس گروپ  کے سالانہ امتحانات میں 71 ہزار 778 طلبہ و طالبات نے فارم بھرے ،71 ہزار 137 طلبہ و طالبات تحریری امتحانات میں بیٹھے 641 طلبہ و طالبات غیر حاضر رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں