Monday, December 30, 2024
ہومHealth and Educationخسرہ کی وباء کی ذمے دار بزدار حکومت ہے: وزیرِ صحت پنجاب...

خسرہ کی وباء کی ذمے دار بزدار حکومت ہے: وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر


وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر—فائل فوٹو

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خسرہ کی وباء کی ذمے دار بزدار حکومت ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غفلت کی وجہ سے بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی۔

ان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی حکومت میں صحت پر زیادہ کام ہوا، مریم نواز کی پہلی ترجیح صحت ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ اب ہم جنگی بنیادوں پر صحت کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینشن نہ ہوئی ہو تو بچوں میں خسرہ سے لڑنے کی زیادہ صلاحیت نہیں ہوتی۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق شہباز شریف حکومت میں ویکسینیشن 90 فیصد تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیٹا سے صاف واضح ہے کہ بزدار حکومت نے صحت کی شعبے میں نا اہلی دکھائی۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بزدار حکومت میں صحت کے شعبے میں پیسے لے کر افسران لگائے جاتے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں