Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationخواتین میں چھاتی کے سرطان کے کیسز بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

خواتین میں چھاتی کے سرطان کے کیسز بڑھنے کی اہم وجہ دریافت



(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

یہ خواتین میں سب سے زیادہ عام کینسر کی قسم ہے اور اب اس کا خطرہ بڑھانے والی ایک بڑی وجہ کا انکشاف ہوا ہے اور وہ ہے خوراک کے ذریعے جسم میں خطرناک کیمیکلز کا داخل ہونا۔

فرنٹیئرز ان ٹوکسیکولوجی جرنل میں شائع ایک نئی تحقیق میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر چھاتی کے کینسر کا باعث بننے والے 189 کیمیکلز یا کارسنوجنز  زیادہ تر فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) میں پائے جاتے ہیں جن کا استعمال فوڈ پیکیجنگ میں ہوتا ہے۔

فوڈ کانٹیک مٹیریل کیا ہے؟

فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) وہ مادے اور اشیا ہوتے ہیں جو فوڈ کی پیداواری پروسیسنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج اور استعمال کے دوران براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں آتے ہیں۔

محققین نے کھانے کی پیکیجنگ میں پائے جانے والے 40 کیمیکلز کو خطرناک قرار دیا ہے اور ان میں ممکنہ سرطان پیدا کرنے والی خصوصیات پائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ لوگ سرطان کی وجہ بننے والے 76 کیمیکلز کو اپنی خوراک کے ساتھ جسم میں شامل کررہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 سال سے کم عمر کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس سے زائد عمر کی خواتین بھی اس مرض میں مبتلا ہیں اور لاکھوں خواتین اپنی جانوں کی بازی بھی ہار بیٹھی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں