Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Education داتا گنج بخش ٹاؤن میں پولیو ورکر پر تشدد مریم نواز نے...

 داتا گنج بخش ٹاؤن میں پولیو ورکر پر تشدد مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی



 (عابد چوہدری) لاہور میں بند روڈ کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن میں خاتون نے پولیو ورکر کو قطرے نہ پلانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جہاں  ایک خاتون نے پولیو ورکر کو قطرے نہ پلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔  خاتون کے تشدد کے  باعث پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر دیر سے پہنچی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو ٹیم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں