ڈی سی پی کے مطابق، ریکٹ چلانے والا گروہ بنگلہ دیش کے کلینک میں مریضوں کی شناخت کرتا تھا اور گردے کی پیوند کاری کے لیے غریبوں سے رابطہ کرتا تھا۔ اس کے بعد وہ غریبوں کو نوکریوں اور پیسے کا وعدہ کرکے ہندوستان لاتا تھا اور یہاں ان کے گردے ٹرانسپلانٹ کرتا تھا۔
ڈی سی پی امیت گوئل نے کہا کہ دہلی-این سی آر کے دو بڑے مشہور اسپتال بھی شک کے دائرے میں ہیں۔ وہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے 20 سے 30 لاکھ روپے لیتا تھا۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ ریکٹ 2019 سے چل رہا تھا۔ فی الحال دہلی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔