Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationراولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کی وارننگ...

راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری


— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی کی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 اور 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے، بارش کے باعث اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی بڑے شہروں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔

لاہور، کراچی، حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں بھی ڈینگی پھیل سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں