Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationراولپنڈی: مزید 62 ڈینگی کیسز رپورٹ

راولپنڈی: مزید 62 ڈینگی کیسز رپورٹ


—- فائل فوٹو

محکمۂ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 62 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے، جہاں اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 282 ہو گئی۔

راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1996 تک پہنچ گئی، جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈینگی کے 94 مریض بے نظیر بھٹو اسپتال، 96 مریض ہولی فیملی اسپتال، 53 مریض ڈی ایچ کیواسپتال، 38 مریض فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل ہیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 کیسز کی پوٹھوہار ٹاؤن، 12 کی میونسپل کارپوریشن کے علاقوں، 7 کی راولپنڈی کنٹونمنٹ اور 3 کی پوٹھوہار رورل ایریا سے تصدیق ہوئی ہے۔

چکلالہ کنٹونمنٹ سے 5، کلرسیداں سے 1، ٹیکسلا سے1، کوٹلی ستیاں سے 1 ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوا ہے۔

راولپنڈی میں رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 654 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں برس ڈینگی لاروا ملنے اور ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 3920 مقدمات درج، 1531 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 2697 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

راولپنڈی میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں