Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationرمضان المبارک ;سکولوں میں کتنے گھنٹے پڑھائی ہو گی؟ نئے اوقات کار...

رمضان المبارک ;سکولوں میں کتنے گھنٹے پڑھائی ہو گی؟ نئے اوقات کار جاری



(جنید ریاض) محکمہ تعلیم پنجاب اور سندھ نے رمضان المبارک کے لئے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔

 محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب  سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق  سکول صبح ساڑھے 8 بجے لگاکریں گے،چھٹی1 بجے ہوا کرے گی،  جمعہ کے روز سکولوں کو چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوا کرے گی ،ڈبل شفٹ سکول میں سکول دوپہر2 بجے لگا کریں گے،چھٹی 5 بجے ہوا کرے  گی، جمعے کے روز ڈبل شفٹ میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے لگا کریں گے،چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں سکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا, محکمہ تعلیم سندھ کی جانب  سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکول صبح کی شفٹ میں ساڑے سات بجے کھلیں گےاور  ساڑے گیارہ بجے بند ہونگے ،پرائمری سکول دوپہر کی شفٹ میں پونے گیارہ بجے کھلیں گے اور پونے تین بجے بند ہونگے،  جمعہ کے روز صبح کی شفٹ میں  سکول ساڑے سات بجے کھلیں گےاور  ساڑے دس بجے بند ہونگے،دوپہر کی شفٹ میں سکول پونے گیارہ بجے کھلیں گےاور  سوا ایک بجے بند ہونگے ۔
ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری سکول صبح کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے کھلیں گے ایک بجے بند ہونگے، ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری سکول صبح کی شفٹ میں  جمعہ کے روز 8 بجے کھلیں گے 12 بجے بند ہونگے، ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری سکول شام کی شفٹ میں  پیر سے جمعرات اور ہفتہ  ڈھائی بجے کھلیں گے۔
ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹر ی سکول شام  کی شفٹ میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ پونے چھ بجے بند ہونگے ،ہائیر سیکنڈری ایلیمینٹری سکول جمع کے روز شام کی شفٹ میں ڈھائی بجے کھلیں گے پانچ بجے بند ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ یکم رمضان کو گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں