Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationرمضان المبارک کے مہینے میں دماغی صحت کا خیال کس طرح رکھیں؟

رمضان المبارک کے مہینے میں دماغی صحت کا خیال کس طرح رکھیں؟


طویل دنوں کے روزے کے بعد افطاری بھی بسیار خوری کا باعث بن سکتی ہے۔ لانیان نوٹ کرتے ہیں، “آہستہ آہستہ اور حاضر دماغی سے کھانے سے آپ کو زیادہ آگاہ ہونے میں کہ آپ کب سیر ہو گئے ہیں، ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے مدد مل سکتی ہےکہ آپ کو مطلوبہ غذائیت ملے۔”

جسمانی سرگرمی کے لیے کافی وقت نکالنا ایک اور رکاوٹ ہو سکتا ہے۔ لانیان کہتے ہیں، “یہ شدید ورزش کم اور آپ کے جسم کو متحرک رکھنے کا ذریعہ زیادہ ہے۔ افطار کے بعد چہل قدمی جیسی آسان سرگرمیاں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں بالخصوص کھانے کے بعد کی سستی سے بچنے میں۔”

اخوت کی طاقت

لانیان وضاحت کرتے ہیں، “رمضان اخوت اور خیرات پر بھی بہت زور دیتا ہے۔ مقدس مہینے کے خوبصورت پہلوؤں میں سے ایک اس کا اخوت پر زور اور اتحاد اور اجتماعیت کا مشترکہ احساس ہے جو اجتماعی دعا، خوراک اور خیرات کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔”

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مذہبی کمیونٹی میں شمولیت اور خاندان اور دوستوں کا سماجی سہارا دماغی صحت کے لیے گہرے فوائد کے حامل ہیں۔ برادری کی عبادت اور روایات سے ملنے والا تعلق کا اور روحانی تکمیل کا احساس تناؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں