Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationسدا چہرہ جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کا استعمال کریں

سدا چہرہ جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کا استعمال کریں


ہمیں مسلسل بتایا جاتا ہے کہ کیا کھانا بہتر ہے کیا نہیں مگر اس میں کوئی حقیقت ہوتی ہے ؟ درحقیقت ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہماری شخصت یا عمر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔

اور اگر آپ درمیانی یا 50کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند غذائیں ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں ۔ ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیے جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پر کشش بناتی ہیں ۔

مالٹے :
وٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی ، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جز بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مرنے سے بچاتا ہے ۔

ناشپاتی یا ایووکیڈو :
ناشپاتی یا ایووکیڈو وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جس میں بیٹا کیروٹین کی کافی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو جلد کو بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھتی ہے ۔

بیریز :
اسٹرابیری ہو یا بلیوبیری ، ہرقسم کی بیریز آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لئے بہترین ہیں ۔ان کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتاہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتاہے جبکہ یہ یاداشت کی کمزوری سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔

گاجر :
بیٹاکیروٹین سے بھرپور یہ مزیدار سبزی آپ کی جلد کے خلیات کو تازگی بخشتی ہے اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسڈینٹ کا کام بھی کرتی ہے جس سے جھریوں سے تحفظ ملتا ہے ۔

انار :
روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شرخ کو بھی کم کرتاہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں جو سدا بہار جوانی کی اصطلاح کو درست بھی ثابت کر سکتے ہیں ۔

مچھلی :
مچھلی میں پایاجانے والا اومیگاتھری ضروری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے ، اگر آپ کی خوراک میں صحت بخش چربی شامل نہیں ہوگی تو آپ بہت کم عمر میں ہی جلد کی خشکی اور جھریوں کا شکارہو سکتے ہیں ۔

سرخ انگور :
سرخ انگور کے چھلکوں میں ایساعنصر پایاجاتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم ، لچکدار اور اچھا بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو سورج کی شعاعوں سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔

بندگوبھی :
بند گوبھی ہر ایک کے لئے سپر فوڈ ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو عمر بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بڑھاپے اور مختلف امراض سے تحفظ دیتے ہیں ۔

زتیون کا تیل :
کیا آپ کو اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ بحرروم کے خطے کے لوگ زیادہ صحت مند کیوں نظر آتے ہیں ؟ اس کی وجہ ان میں زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال ہے جو کہ جلد کو آلودگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ زیادہ پرکشش و صحت مند نظر آتے ہیں ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں