Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationسردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے پر توجہ دی جائے: ڈاکٹر سعدیہ خالد

سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے پر توجہ دی جائے: ڈاکٹر سعدیہ خالد


ڈاکٹر سعدیہ خالد—فیس بک ویڈیو گریب

طبی ماہر ڈاکٹر سعدیہ خالد نے مشورہ دیا ہے کہ سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے پر توجہ دی جائے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یخنی قوتِ مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ خالد کا کہنا ہے کہ نومبر کے آخر میں انفلوئنزا شاٹ لگوا لینا چاہیے، 6 ماہ سے کم عمر اور بزرگ لوگ انفلوئنزا شاٹ ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ انفلوئنزا میں اسٹیم لیں اور نمک کے غرارے کریں۔

ڈاکٹر سعدیہ خالد نے کہا کہ انفلوئنزا وائرس جانے میں 8 سے 10 دن لیتا ہے، انفلوئنزا میں اینٹی بایوٹک ادویات نہ لی جائیں، اینٹی الرجک دوا لی جا سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کے نزلے میں زیتون کے تیل کی مالش کریں، اس کے لیے بام زیادہ استعمال نہ کی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں