Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationسردیوں میں نیم گرم پانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

سردیوں میں نیم گرم پانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟


طبی ماہرین کے مطابق پینے کیلئے نیم گرم پانی ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں زیادہ مفید ہے جس سے وزن میں کمی، نزلہ زکام سے نجات اور دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

یہ بات تو سب کے علم میں ہے ہی کہ ڈاکٹرز کے پاس کوئی بھی شکایت لے کر جائیں تو زیادہ تر ایک ہی جملہ ’پانی زیادہ پئیں‘ ضرور بولتے ہیں کیوں کہ پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے۔ نیم گرم پانی ذائقہ نہ ہونے کے باوجود یہ ایک لازوال علاج ہے جو آپ کی متعدد طریقوں سے مدد کرتا ہے، آپ کی جلد سے لے کر مجموعی صحت تک پانی قدرتی خصوصیات سے بھرپور ہے۔

اس حوالے سے ایک پروگرام میں طبی ماہرین نے بتایا کہ اگر ہم پانی بطور دوا استعمال کریں تو 80 فیصد بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گھونٹ لیں اور بہت آرام اور آہستہ سے پیئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے کیونکہ پانی کم پیاجاتا ہے لیکن یاد رکھیں روزانہ 6 سے آٹھ گلاس پانی ہر انسان کی ضروت ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ پانی کی کمی کا شکار افراد قبض کا شکار ہو سکتے ہیں ایسے افراد اگر مناسب وقت کے ساتھ نہار منہ گرم پانی کا استعمال کریں تو اس سے ایک جانب تو ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور دوسری جانب اس سے قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

یاد رکھیں نیم گرم پانی سے قطعی مراد کھولتا ہوا پانی پینا ہرگز نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ پانی کا درجہ حرارت 54 سے 71 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو۔ اس سے زيادہ گرم پانی منہ میں چھالے بننے کا سبب بن سکتا ہے۔

نیم گرم پانی پیتے ہوئے اس میں اگر وٹامن سی کے لیے اگر تھوڑا لیموں شامل کردیں تو اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ ہاضمہ بھی درست ہوگا مگر ایسا کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں