Monday, December 23, 2024
ہومHealth and Educationسردیوں میں ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں مددگار بہترین پھل

سردیوں میں ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں مددگار بہترین پھل


موسم سرما میں کئی مزیدار پھل آتے ہیں جن سے خوب لطف اٹھایا جاتا ہے، پھلوں کا ناصرف ذائقہ لاجواب ہوتا ہے بلکہ اس میں صحت کے کچھ راز پوشیدہ ہوتے ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے۔

پھلوں میں قدرت نے قوت مدافعت کو مضبوط کرنے اور بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے، ایسے میں ایک اہم مسئلہ بلڈ پریشر بھی ہے جس کا شکار ہر دوسرا شخص ہے۔

اگر آپ سردیوں میں اپنے بلڈ پریشر کو قابو رکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل پھلوں کا استعمال آپ کے لیے فائدے مند ہوگا۔

کیلا
کیلا ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے، کیلوں میں پوٹاشیم نامی جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو معمول پر لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کیوی
کیوی چین کا مقامی پھل ہے جسے چینی آملہ بھی کہا جاتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن کے، دونوں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سیب
آپ نے An apple a day keeps the doctor away انگریزی کہاوت تو سنی ہوگی، جو کہ بالکل درست ہے کیونکہ سیب فائبر کا خزانہ ہے، جو دل کو تقویت دیتا ہے، دل مضبوط بناتا ہے، دل کی دھڑکن کو درست رکھتا ہے اور بلڈپریشر کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

بیریز
بلیو بیری، اسٹرابیری، شہتوت سمیت دیگر بیریز میں قدرت نے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ کو رکھا ہےجو بلڈ پریشر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں۔

کینو
کینو سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے، اس کا شوخ رنگ سردیوں میں جتنا اچھا لگتا ہے، اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بھی موڈ خوشگوار بنا دیتا ہے، اس کے علاوہ کینو بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں