Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationسعودی شہری نے پاکستانی کارکن کے علاج پرسارہ پیسہ لگا دیا

سعودی شہری نے پاکستانی کارکن کے علاج پرسارہ پیسہ لگا دیا


سعودی شہری نے پاکستانی کارکن کے علاج کے لیے 10 لاکھ ریال کے اخراجات برداشت کیے۔

سعودی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق سعودی شہری کے پاس ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکن گردوں کی بیماری میں مبتلا تھا ، اسے ہر ہفتے  3 بار ڈائیلاسز کرانے کی ضرورت پڑتی تھی۔

سعودیہ میں ملازمت کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیانے والا مطلوب ملزم گرفتار

سعودی شہری نے کسی کو بتائے بغیر ڈائیلاسز کی ادائیگی کے لیے اپنی کار فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے اخراجات ادا کرنے کا عہد کیا اور کسی اور کو اسے اسپتال لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

خدا ترس سعودی کئی ماہ تک اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ مریض اس کی اجازت سے اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔ اس بات کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دونوں ہی اپنے رب کی جوار رحمت میں چلے گئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں