Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationسندھ: رواں سال ملیریا کے 212807، ڈینگی کے 1641 کیسز رپورٹ

سندھ: رواں سال ملیریا کے 212807، ڈینگی کے 1641 کیسز رپورٹ


— فائل فوٹو

صوبۂ سندھ میں رواں سال ملیریا کے 2 لاکھ 12 ہزار 807 کیسز جبکہ ڈینگی کے 1641 مریض سامنے آئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 691 کیسز جبکہ ڈینگی کے 1 ہزار 422 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں سب سے زیادہ  ملیریا کے 914 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع کورنگی سے 270، ضلع جنوبی سے 226، ضلع غربی سے 139، ضلع شرقی سے 74 اور ضلع وسطی سے 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 39 کیسز سامنے آئے، 3 اکتوبر کو ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع شرقی سے 4، ضلع جنوبی اور وسطی سے 3، 3 اور کورنگی سے 2 کیسز شامل ہیں۔

رواں سال جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق ملیریا کے حیدر آباد ڈویژن سے 1 لاکھ 2 ہزار 629 کیسز جبکہ سکھر ڈویژن سے 15ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیریا کے لاڑکانہ ڈویژن سے 47 ہزار 224، میرپور خاص ڈویژن سے 29 ہزار 227 اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن سے 16 ہزار 328 کیسز رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں