Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationسندھ کی  جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے...

سندھ کی  جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا 



کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کی  جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا .

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر طالب حسین مگسی نے30سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بدھ، 13 نومبر 2024 کو ہونے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران، چیئرمین، پی اے سی نے سیکریٹری، سندھ ایچ ای سی / پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کریں۔ وہ اپنے تمام ملازمین، جن میں فیکلٹی اور انتظامی عملہ بھی شامل ہو،ان کی اسناد کی تصدیق کریں۔ خط میں وائس چانسلرز سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی / ادارے کے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کو یقینی بنائیں اور اس پر ایک ماہ کے اندر اس دفتر کو ایک جامع رپورٹ جمع کرائیں تاکہ اس کے مطابق پی اے سی کوجامع رپورٹ پیش کی جا سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں