لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔
ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی۔