Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہم اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہم اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ



(24نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےماتحت 4مختلف اداروں کوضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب ٹیکس بک بورڈ،پنجاب ایجوکیشن کمیشن کوضم کردیا جائےگا۔ قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ کو  ایک ادارےمیں ضم کیاجائے گا جبکہ نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔
4 اداروں کو ضم کرنے کے بعدواحد ادارے کی سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب محکمے کے وائس چیئرمین ہوں گے۔ پرائیویٹ اداروں کے پروفیسرز اور ماہرین تعلیم کو بھی محکمے میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
ذرائع کے مطابق کتاب بنانے والا پہلے اُستاد سے مشاورت کرے گا، امتحان بنانے والا، چیک کرنے والا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دیئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں