Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationضم اضلاع کی طالبہ کی اوپن میرٹ پر داخلے کی درخواست خارج

ضم اضلاع کی طالبہ کی اوپن میرٹ پر داخلے کی درخواست خارج



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ضم اضلاع کی طالبہ کی اوپن میرٹ پر میڈیکل کالج میں داخلے کی درخواست خارج کردی۔

عدالت عالیہ پشاورنے ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے اوپن میرٹ پر میڈیکل کالج میں داخلے کے کیس پر فیصلہ جاری کیا ہے،جسٹس شکیل احمد نے 17 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ضم اضلاع کے طلباء کےلیے میڈیکل کالجز میں سیٹیں مختص ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ صوبے کے بندوبستی علاقوں کے طلبا اوپن میرٹ پر داخلے کے حقدار ہیں، ضم اضلاع کے طلبا کو اوپن میرٹ پر سیٹیں دینے سے بندوبستی علاقوں کے طلبا متاثر ہوں گے۔

عدالت عالیہ پشاور نے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ عدالت یونیورسٹی یا دیگر انسٹیٹیوٹ کی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی، کوئی غیرقانونی کام ہو تو پھر عدالت مداخلت کرسکتی ہے، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں