Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Education طبی ماہرین نے جنسی تعلق سے پھیلنے والی خطرناک متعدی فنگل انفیکشن...

 طبی ماہرین نے جنسی تعلق سے پھیلنے والی خطرناک متعدی فنگل انفیکشن کی وارننگ جاری کر دی



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں طبی ماہرین نے جنسی تعلق سے پھیلنے والی ایک نئی اور خطرناک متعدی فنگل انفیکشن کی وارننگ جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اس انفیکشن کا پہلا مریض سامنے آیا ہے۔ اس مریض کو یہ نایاب قسم کی انفیکشن ہم جنس پرستی پر مبنی جنسی تعلق سے لاحق ہوئی۔
نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن وبائی ہے اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ رِنگ ورم کی قسم کی انفیکشن ہے، جو متاثرہ شخص سے دیگر لوگوں کو لاحق ہو سکتی ہے۔ بعض کیسز میں یہ شدید نوعیت کی ہو سکتی ہے اور اس کے ٹھیک ہونے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔ 
ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن ’ٹرائیکو پائتھن مینٹاگروفائٹس ٹائپ VII(TMVII)فنگس کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ یہ عارضہ یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم امریکہ میں اس کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ اس آدمی نے حالیہ عرصے میں کئی مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، جس سے اسے یہ عارضہ لاحق ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں