Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationظاہری طور پر محسوس کی جانے والی مردوں کی وہ بیماری جس...

ظاہری طور پر محسوس کی جانے والی مردوں کی وہ بیماری جس میں مبتلا شخص کے جلدی موت کا امکان ہوتا ہے



کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’گائناکوماٹیا‘ایک ایسا عارضہ ہے، جس میں مبتلا مرد کی خواتین کی طرح چھاتیاں ابھر آتی ہیں۔ اب ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اس عارضے میں مبتلا مردوں کو ایک بری خبر سنا دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ اس عارضے میں مبتلا مردوں کے جلدی موت کے منہ میں چلے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں کوپن ہیگن یونیورسٹی ہسپتال کے ماہرین نے اس عارضے میں مبتلا 23ہزار مردوں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اس عارضے میں مبتلا مردوں کا 75سال کی عمر سے قبل ہی مر جانے کا امکان 33فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اس عارضے کے ساتھ اگر انہیں کوئی اور سنگین مرض بھی لاحق ہو تو ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 14گنا بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں ہارمونز کے لیول میں عدم استحکام گائنا کوماٹیا کا سبب بنتا ہے تاہم موٹاپا بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں