Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں تعمیر استعدادوصلاحیت پروگرام کا آغاز

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں تعمیر استعدادوصلاحیت پروگرام کا آغاز



(24 نیوز )ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے تعمیر استعدادوصلاحیت پروگرامز  کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی ، جس میں ڈاکٹر نور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر ، نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن ( ایچ ای سی )نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سر پرست اعلٰی شرکت کی۔ 
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے منیجنگ ڈائریکٹر ، این اے ایچ ای نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر نور آمنہ ملک کو ایف جی ایم یو آمد پر  خوش آمدید کہا، ان کا کہناتھا کہ ایسے تربیتی پروگرام اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتےہیں، سیکھنا زندگی بھر کا عمل ہے جو پیدائش سے شروع ہوتا ہے اور موت تک جاری رہتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر نور آمنہ ملک کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے ایف جی ایم یو کو تربیتی پروگرامز کی فہرست میں شامل کیا۔ 
ڈاکٹر نور آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ میر ا ایف جے ایم یو میں آنا اور اس تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے، انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سیشن سے آپ جو کچھ بھی سیکھیں، اسے اپنے عزیز دوستوں  تک پہنچائیں اور اپنی زندگی کے ہر لمحے سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کی دور اندیش  قیادت اور شعبہ طب میں بے مثال خدمات کو بھی سراہا،  انہوں نے ایف جے ایم یو اور اس کی فیکلٹی کو پروفیسر خالد مسعود گوندل کی متحرک قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی عالمی نمائندگی پر مبارکباد دی،نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ،پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فیکلٹی اور عملے کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرامز کا انعقاد کر تی ہے، یہ پروگرامز بڑے پیمانے پر تین اہم شعبوں پر مرکوز ہیں جس میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، ریسرچ اینڈ ریسرچ مینجمنٹ اور تعلیمی نظم و نسق ، قیادت اور مالیاتی انتظام شامل ہیں۔ 
اِس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، ڈینز پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر عالیہ زاہد،  ڈاکٹر تسکین زاہرہ ، فوکل پرسن ڈاکٹر عظمہ اقبال ، فیکلٹی ممبران، اور شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر اشفاق احمد   نے بطور کوآرڈینیٹر شرکت کی،تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر  خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹر نور آمنہ ملک کو اعزازی شیلڈ ز بھی پیش کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں