Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationقد میں اضافے کے شوقین افراد کو لینے کے دینے پڑگئے

قد میں اضافے کے شوقین افراد کو لینے کے دینے پڑگئے



(ویب ڈیسک)دراز یا لمبے قد کی خواہش تقریباً سبھی لوگوں کو ہوتی ہے خاص طور پر چھوٹے قد کے لوگ اسی احساس کمتری سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اور ادویات استعمال کرتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور خاتون نے کیا، جس کے بعد وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے،غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں شہریوں کی بڑی تعداد اپنا قد اونچا کرنے کیلیے ٹانگ کی سرجری کرواتی ہے جس میں ہڈی توڑ کر سرجری کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ ایک ایسا انتہائی خطرناک عمل ہے جس کا نتیجہ معذوری کی شکل میں ہوسکتا ہے، جیسا کہ چین میں ایک خاتون اور ایک شخص کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چین کی مشرقی جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سرجری کے لیے 6 لاکھ یوآن خرچ کیے جس کی اسے امید تھی کہ اس کا قد 13 سینٹی میٹر (5 انچ) بڑھ جائے گا۔

تاہم خاتون کی سرجری ان کی توقعات کے برعکس نکلی، انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے بعد وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔

چینی خاتون کو سرجری کے بعد ہڈیوں کا انفیکشن ہوگیا، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگئی, اس کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ سرجری نہ کرواتی، اب میری زندگی برباد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “ہائی جیکرز کو ہندو کیوں دکھایا؟” نیٹ فلکس نے بھارتی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

 دوسری جانب چین کے شہر ہینان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شخص جس کا قد 5 فٹ 4 انچ تھا، اس نے لمبا ہونے کی کوشش میں ایک سرکاری ہسپتال سے 14 ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی سرجری پر خرچ کیے جس کا بھیانک نتیجہ نکلا۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے بعد نہ صرف وہ اپنے قد سے مطمئن نہیں ہوا بلکہ اس کی ٹانگیں بھی چھوٹی بڑی ہوگئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں