Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationقومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے...

قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف



(عائمہ خان) قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف،نیشل کریکولم کونسل آف پاکستان نے نئے مضامین متعارف کروا دئیے ،نویں سے بارھویں جماعت کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 10، اضافی تکنیکی مضامین کے 14 اور اختیاری کے 38 مضامین اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر  نیشنل کونسل کا کہنا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے،اختیاری مضامین میں ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنیکل مضامین شامل ہیں، نویں سے بارھویں جماعت کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 10، اضافی تکنیکی مضامین کے 14 اور اختیاری کے 38 مضامین اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر نیشل کریکولم کونسل کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ متعارف کرائے گئے ہیں، گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔

اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سول کنسٹرکشن،کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈویئر، مارکیٹنگ، انٹرپر ینیورشپ، ایونٹ مینجمنٹ مضامین،فوڈ پروسیسنگ ، تحفظ، موٹر وائنڈنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، لکڑی کے کام کے مضامین شامل ہیں۔ 

عالمی زبانوں کو بطور مضامین شامل کیا جارہا ہے،چینی، فرانسیسی، فارسی، عربی زبان بطور مضمون شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں