ایل کے ایڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 12 ستمبر 1947 کو پاکستان سے چلا گئے تھے۔ ان کی آمد کے ایک ماہ بعد ان کا خاندان ہندوستان آیا تھا۔ واضح رہے کہ لال کرشن اڈوانی کی ایک بیٹی پرتیبھا اڈوانی اور ایک بیٹا جینت اڈوانی ہے۔ اڈوانی کے بیٹے اور بیٹی دونوں سیاست سے دور ہیں۔