Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationلاہور:سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں سیوریج کا پانی داخل

لاہور:سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں سیوریج کا پانی داخل



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث میڈیکل ایمرجنسی کی وارڈ سیوریج کے پانی سے بھر گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیوریج کے پائپ بند ہونے سے پانی ایمرجنسی میں داخل ہوا۔شدید بدبو اور تعفن سے کئی مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ مریض بیڈز پر ڈاکٹر اپنے ڈیسک تک محدود ہو گئے۔

اس حوالے سے ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ    کیفیٹریا میں عوام کی جانب سے گند پھینکنے پر ڈرین بند ہو گئی تھی۔ڈرین کو کلیئرکیا جا رہا ہے، ڈرین کیسے بند ہوئی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں