Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationلاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر


— فائل فوٹو

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضرِ صحت ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں