Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationلاہور: فضائی آلودگی بڑھ گئی، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، شہری کیا احتیاطی...

لاہور: فضائی آلودگی بڑھ گئی، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، شہری کیا احتیاطی تدابیر اختیار کریں؟


ــــ فائل فوٹو

لاہور میں فضائی آلودگی بڑھتے ہی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور بیمار افراد کے لیے خطرناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسموگ میں اضافے سے ہارٹ اٹیک کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں اور شیرخوار بچوں میں دمہ ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر عرفان ملک نے بتایا کہ فضائی آلودگی آنکھ اور گلے کو ہی نہیں بلکہ جلد کو بھی متاثر کرتی ہے۔

اُنہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال بڑھائیں اور متوازن خوراک میں دالیں اور سبزیاں شامل کریں۔

ڈاکٹر عرفان ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ چہرے پر ماسک کے علاوہ گلاسز کا بھی استعمال کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں