Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationمسوڑھوں کی اس خطرناک بیماری کا سبب کیا ہے؟

مسوڑھوں کی اس خطرناک بیماری کا سبب کیا ہے؟


ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ذیا بیطس میں مبتلا افراد کو مسوڑھوں کا مرض لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس کے مریض جو خون کی چھوٹی شریانوں میں نقص آنے کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کے مسوڑھوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو ڈائبیٹک ریٹینو پیتھی (ایسی بیماری جو پردہ بصارت کو نقصان پہنچاتی ہے اور نابینا ہونے کا سبب بن سکتی ہے) میں مبتلا تھے ان کے درمیانے یا شدید نوعیت کے مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات 21 فی صد زیادہ تھے۔

جبکہ ڈائبیٹک نیوروپیتھی (ایک بیماری جو اعصاب کو متاثر کرتی ہے) میں مبتلا افراد کے مسوڑھوں کے شدید مرض میں مبتلا ہونے خطرات 36 فی صد زیادہ تھے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ افراد جو دونوں بیماریوں یعنی ڈائیبیٹک ریٹینو پیتھی اور نیورو پیتی میں مبتلا تھے ان کے درمیانے یا شدید مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات 51 فی صد زیادہ تھے۔

تحقیق کے لیے محققین نے 16 ہزار کے قریب ذیا بیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں