Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationملتوی میٹرک امتحانات کل ہوں گے

ملتوی میٹرک امتحانات کل ہوں گے



(جنید ریاض) عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملتوی ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان کے پیپرز کل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا گروپ ایجوکیشن ، القرآن (درس نظامی گروپ) ،جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ کا پیپر ہوگا جبکہ  دوسرے سیشن میں تاریخ پاکستان ،تاریخ اسلامی،فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے پیپرز لیے جائیں گے، دوسری جانب کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے امیدواراں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹرز پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عید میلا دالنبی ﷺ (12 ربیع الاول) کی تعطیل کے باعث  گزشتہ روز ہونے والے ایجوکیشن، القرآن درس نظامی، جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ کے پرچے ملتوی کردیے گئے تھے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ہسٹری آف پاکستان، ہسٹری آف اسلام/مسلمان، خوراک اور غذا کے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں