Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationملک میں 6 سرکاری لیبارٹریاں منکی پاکس کا ٹیسٹ کرنے کی مجاز

ملک میں 6 سرکاری لیبارٹریاں منکی پاکس کا ٹیسٹ کرنے کی مجاز


—فائل فوٹو

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی ادارۂ صحت اور 6 سرکاری لیبارٹریاں منکی پاکس کا ٹیسٹ کرنے کی مجاز ہیں۔

حکام کے مطابق مجاز لیبارٹریاں اسلام آباد، صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کر رہی ہیں۔ 

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ملک میں کوئی بھی پرائیویٹ لیبارٹری منکی پاکس کا ٹیسٹ کرنے اور ڈیکلیئر کرنے کی مجاز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پرائیویٹ لیبارٹری نے منکی پاکس کا ٹیسٹ کرنے کی اجازت کے لیے رابطہ بھی نہیں کیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بیرونِ ملک سے منکی پاکس کے 2 کیسز آئے اور ٹیسٹ کے بعد دونوں نیگٹیو نکلے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں