Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationملک کے نامور تعلیمی ادارے میں لڑکے اور لڑکیوں کے جنیز پہننے...

ملک کے نامور تعلیمی ادارے میں لڑکے اور لڑکیوں کے جنیز پہننے پر پابندی عائد



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جیبز نہیں پہن سکتے،طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے، طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی،طالبات پر دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف ایکشن ہوگا، وائس چانسلر جی سی یو کا کہنا ہے کہ  طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں،جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ، ٹائٹس پہننا نامناسب ہے،لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں۔ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں