Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationمیرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائےاحد چیمہ کا گورنر کو...

میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائےاحد چیمہ کا گورنر کو خط



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایچی سن کالج کے معاملے پر احد چیمہ نے بچوں کی فیس معاف کرنے کے حوالے سے فائدہ لینے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو بھی خط لکھ دیا۔ لکھا کہ مجھے آفرز کی گئیں لیکن میں نے کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا۔

اپنے خط میں احد چیمہ نے لکھا کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے، فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کے لئےجاری رکھی جائے، یہ پالیسی اسٹوڈنٹس کے والدین کیلئےنہایت ہی اہم تھی جسے سراہا گیا۔

احمد چیمہ نے لکھا کہ میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے اس معاملے کوسیاسی رنگ دیا گیا، ہماری فیملی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلئےڈیڑھ سال کوشش کی، طلبا اس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں، پالیسی کی تشکیل قانونی ہے اور طلباء اور ان کے والدین کے حق میں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں