Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationمیر پور خاص: گندے پانی میں پولیو وائرس ہونے کا انکشاف

میر پور خاص: گندے پانی میں پولیو وائرس ہونے کا انکشاف


میر پور خاص سے پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آگیا: فائل فوٹو

صوبۂ سندھ کے شہر میر پور خاص  کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 2 اپریل کو میر پور خاص کے نکاسیٔ آب کے نالے سے پانی کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسلام آباد جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ یہ سیمپل رنگ روڈ پر پران نامی نکاسیٔ آب کے نالے سے لیا گیا تھا، جس میں اس سال ضلع میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام کا کہنا ہے کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سے متعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرپور خاص کے گندے پانی میں پایا جانے والا وائرس کراچی میں ملنے والے نمونے سے ملتا جلتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں