Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationمیوہسپتال لاہور کے  کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  میں شجرکاری...

میوہسپتال لاہور کے  کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  میں شجرکاری مہم



(24نیوز)گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت  اس وقت پورے ملک میں شجرکاری مہم جاری ہے اوراہم شخصیات کی جانب سے پودے لگائے جارہے ہیں،ایشیاکے بڑے ہسپتالوں میں شمارہونے والے میوہسپتال لاہور کے  کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  میں بھی شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پودے لگائے گئے۔

 اس پلانٹیشن ڈرائیو 2024ءکے تحت پروفیسر محمود ایاز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر محمد معین پرنسپل کالج اینڈ پرووائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،پروفیسر محمد عمران رجسٹرار یونیورسٹی، پروفیسر ہارون حامد کنٹرولر ایگزیمینیشن، پروفیسراحسن نعمان چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال لاہور، پروفیسرفیصل مسعود  چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال لاہور،پروفیسر ابرار اشرف  ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن، پروفیسرعلی ہاشمی ، سوشل فاریسٹر انصر بیگ، اسسٹنٹ سوشل فاریسٹر نجم الثاقب کےساتھ ساتھ کالج کے عملے نے بھی  اپنے نام کے پودے لگائے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازاورپروفیسر ڈاکٹرمحمدمعین نے کہاکہ اس شجرکاری مہم کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو بہتر بنا کر مریضوں، عملے اور طلبہ کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز فضا فراہم کرنا ہے،ہم خصوصی طور پر پبلسٹی اور ایکسٹینشن ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون نے شجرکاری مہم کو بامقصد اور مؤثر بنایاگیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں