Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationمیو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال مریضوں کی بد...

میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال مریضوں کی بد دعائیں حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ



لاہور ( جاوید اقبال سے ) صوبائی دارالحکومت کے میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ نے ہسپتال کی کارکردگی کا” پوسٹ مارٹم “کر دیا ہے ایشیاء کے سب سے بڑے مرکز صحت میوہسپتال کے مذکورہ شعبہ کے سربراہ نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریضوں کے دل کے آپریشن اینجیوگرافی پلاسٹی اور ایمرجنسی پرائمر ی این جی او گرافی  کرنے کے لیے ہسپتال اور اس کا ڈائریکٹر فنانس فنڈز فراہم کر رہا ہے نہ  سامان دے رہا ہے جس سے مذکورہ شعبہ میں دل کے مریضوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں رہا اور مجبوراً سرجری اور دیگر دل کے پروسیجرز سامان ملنے تک معطل کر دیئے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال کے اندر دل جیسے حساس ترین شعبے کا یہ عالم ہے تو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں مریضوں کو سہولیات کا کیا عالم ہوگا ہسپتال کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور مریض مفت  ادویات کی سہولیات نہ ملنے  پر جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں